ای ڈی ایکس نے پیئرسن وی یو ای کے ساتھ تعاون کے ذریعے مختار امتحانی تجربات کے آپشن کا اعلان کر دیا

کیمبرج، میساچوسٹس، 6 ستمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر–

آن لائن تعلیم کا منصوبہ ای ڈی ایکس (edX) پراکٹرز یعنی مختار حتمی امتحان کے لیے طالب علموں کو آپشنز پیش کرنے کی خاطر پیئرسن وی یو ای کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر کے اعلیٰ تعلیم کی کایا پلٹ کے لیے مستقل کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ای ڈی ایکس کے صدر آننت اگروال نے کہا کہ “ہمارے آن لائن طالب علم جو ایک آزاد توثیق شدہ سرٹیفکیٹ کے ساتھ اپنے ممکنہ آجرین کو لچک فراہم کرنا چاہتے ہیں اب ایک مختار تجرباتی مقام پر کورس امتحانات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔یہ آپشن حقیقی دنیا میں ہمارے کورسز کی اہمیت کو بڑھاتا ہے، اعلیٰ تعلیم کو قابل رسائی و عملی بنانے کے ہمارے ہدف کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے اور یوں بذریعہ تعلیم زندگیوں کو تبدیل کرنے کے ای ڈی ایکس  کے مرکزی فلسفے کے فطری ارتقاء کو ممکن بناتاہے۔”

پیئرسن کا ادارہ پیئرسن وی یو ای کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ میں عالمی رہنما ہے۔ اس نئے معاہدے کے تحت ای ڈی ایکس طالب علموں کے پاس اب 110 سے زائد ملکوں میں قائم 450 سے زیادہ پیئرسن وی یو ای ٹیسٹ مراکز میں سے کسی ایک پر کورس حتمی امتحان کرنے کا آپشن موجود ہے۔ مراکز پر موجود مختار افراد ممتحن کی شناخت کی تصدیق کریں گے اور امتحانات کا بندوبست کریں گے۔ پیئرسن وی یو ای استعمال کرنےوالے ممتحن آن لائن طالب علموں جیسا سخت ترین امتحان پائیں گے اور خدمات کے لیے معقول فیس ادا کریں گے۔ ای ڈی ایکس اس موسم خزاں میں اپنے آن لائن کورسز میں سے ایک اپنے امتحان لینے والوں کے لیے آپشن کے طور پر پیش کرے گا۔

پیئرسن وی یو ای کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رابرٹ ویلان نے کہا کہ “ہم ای ڈی ایکس کے ساتھ تعاون اور اپنے طالب علموں کو اپنی ملازمت کی قابلیت اور کیریئر امکانات کی مدد پر بہت خوش ہیں۔ پیئرسن وی یو ای مختار امتحانات کے آپشن فراہم کرنے پر اپنے کورسز تکمیل کی حفاظت پر ای ڈی ایکس کی مدد پر بھی مسرور ہیں۔”

ای ڈی ایکس کے بارے میں

ای ڈی ایکس اپنے بانی شراکت داروں ہارورڈ یونیورسٹی اور میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو بذریعہ ویب انٹرایکٹو تعلیم کے لیے بالخصوص تیار شدہ تعلیم پیش کرتا ہے۔ تعاون کی طویل تاریخ اور مشترکہ تعلیمی اہداف کی بنیاد پر بانیان ایسے آن لائن کورسز کے ساتھ ایک نیا آن لائن تعلیمی تجربہ تخلیق کر رہے ہیں جو شعبہ جاتی وسعت کو ظاہر کرتے ہیں۔ آن لائن کورسز پیشکش کے ساتھ ادارے تحقیق کے لیے ای ڈی ایکس استعمال کریں گے کہ کس طرح طلبہ سیکھتے ہیں اور کس طرح ٹیکنالوجی تعلیم – آن کیمپس اور عالمی سطح دونوں پر – کو تبدیل کر سکتی ہے۔ ایم آئی ٹی کی کمپیوٹر سائنس اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس لیبارٹری کے سابق ڈائریکٹر آننت اگروال ای ڈی ایکس کے پہلے صدر کی حیثيت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ای ڈی ایکس کے اہداف تمام عمر، درجوں اور اقوام سے تعلق رکھنے والے طلبہ تک رسائی اور تعلیم کو ایسے کلیہ کے ذریعے فراہم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جو اپنے سامعین کے تنوع کا عکاس ہو۔ ای ڈی ایکس کیمبرج، میساچوسٹس میں قائم ہے اور اس کا انتظام و انصرام ایم آئی ٹی اور ہارورڈ کی جانب سے سنبھالا جاتا ہے۔

پیئرسن وی یو ای کے بارے میں

پیئرسن وی یو ای (www.pearsonvue.com) دنیا بھر سے انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیمی، حکومتی اور پیشہ ورانہ ٹیسٹنگ پروگراموں کے لیے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ کا عالمی رہنما ہے۔ پیئرسن وی یو ای ٹیسٹ ڈیولپمنٹ سے ڈیٹا مینجمنٹ تک سروسز کا مکمل مجموعہ فراہم کرتا ہے اور 175 سے زائد ممالک میں دنیا کے جامع اور محفوظ ترین امتحانی مراکز کے نیٹ ورکس کے ذریعے امتحانات پیش کرتا ہے۔ پیئرسن وی یو ای بین الاقوامی تعلیمی و معلوماتی کمپنی پیئرسن (این وائی ایس ای: PSO؛ ایل ایس ای: PSON) کا ایک ادارہ ہے جس کے کاروبار میں فنانشل ٹائمز گروپ، پیئرسن ایجوکیشن اور پینگوئن گروپ شامل ہیں۔

[related_post themes="text" id="616"]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *